بھارت نہتے کشمیر یوں کا قتل عام کرنا چاہتاہے ، وزیر خارجہ

بھارت نہتے کشمیر یوں کا قتل عام کرنا چاہتاہے ، وزیر خارجہ
بھارت نہتے کشمیر یوں کا قتل عام کرنا چاہتاہے ، وزیر خارجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ بھارت نہتے کشمیریوں کا قتل عام کرناچاہتا ہے اور خدشہ ہے کہ بھارت کی جانب سے پھر پلوامہ جیسا کوئی ڈرامہ کیا جاسکتاہے ، مقبوضہ کشمیر میں موبائل اور انٹرنیٹ سروسز بند کردی گئی ہیں۔
اسلام آباد میں ڈپلومیٹنک کور کوبریفنگ دیتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ پاکستان بھارت کا غیر آئینی اقدام یکسر مسترد کرتاہے ، 14ملین کشمیری قید وبند کی صعوبتیں برداشت کررہے ہیں،وزیر اعظم نے کہاتھا کہ بھارت ایک قدم آگے بڑھائے گا تو ہم دو بڑھائیں گے لیکن بھارت نے ہمیشہ مذاکرات سے راہ فرار اختیار کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نہتے کشمیریوں کا قتل عام کرناچاہتا ہے اور خدشہ ہے کہ بھارت کی جانب سے پھر پلوامہ جیسا کوئی ڈرامہ کیا جاسکتاہے ۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں موبائل اور انٹرنیٹ سروسز بند کردی گئی ہیں۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ کشمیر کی صورتحال پر مشترکہ قرارداد منظور کی گئی ہے ۔ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں میں تیز ی آگئی ہے ، بھارت کے ساتھ دوطرفہ تجارت فوری ختم کررہے ہیںاور مقبوضہ کشمیر کے معاملے کو سکیورٹی کونسل میں لے کر جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے پہلے مقبوضہ کشمیر میں گورنر راج لگایا ، مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت ہے اور بھارت کی جانب سے 38ہزار مزید فوجی بھجوانے کی اطلاعات ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -