مودی حکومت فاشسٹ، کیا عالمی برادری میں ہمت ہے کہ اسے روک سکے؟ عمران خان نے سوال اٹھادیا

مودی حکومت فاشسٹ، کیا عالمی برادری میں ہمت ہے کہ اسے روک سکے؟ عمران خان نے ...
مودی حکومت فاشسٹ، کیا عالمی برادری میں ہمت ہے کہ اسے روک سکے؟ عمران خان نے سوال اٹھادیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کی جانب سے کشمیریوں پر عسکری طاقت کے استعمال سے تحریک آزادی میں شدت آئے گی اور بھارتی حکومت نسل کشی کا بدترین مظاہرہ کرگے گی، کیا عالمی برادری میں اتنی جرات ہے کہ وہ بی جے پی حکومت کو فاشسٹ اقدامات سے روکے۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا پوری دنیا منتظر ہے کہ جب مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اٹھایا جائے گا تو مظلوم کشمیریوں کے ساتھ کیا ہوگا؟ کیا بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کا خیال ہے کہ بے پناہ عسکری قوت کے بل بوتے پر اہل کشمیر کی تحریک آزادی کا گلا گھونٹ لے گی؟ قوی امکانات ہیں کہ اس سے تحریک آزادی میں شدت آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی میں شدت کا یقینی نتیجہ یہ ہے کہ دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں اہل کشمیر کی نسل کشی کا بدترین مظاہرہ دیکھنے کو ملے گا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا اہم سوال یہ ہے کہ آیا ایک مرتبہ پھر ہمیں فاشزم بی جے پی حکومت کی شکل میں دیکھنے کو ملے گا یا بین الاقوامی برادری اخلاقی قوت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کا راستہ روکے گی؟۔

مزید : قومی


loading...