شریف خاندان کوچوہدری شوگر ملز کیس میں بڑا جھٹکا، 2 وعدہ معاف گواہ سامنے آگئے

شریف خاندان کوچوہدری شوگر ملز کیس میں بڑا جھٹکا، 2 وعدہ معاف گواہ سامنے آگئے
شریف خاندان کوچوہدری شوگر ملز کیس میں بڑا جھٹکا، 2 وعدہ معاف گواہ سامنے آگئے

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)شوگر مل مبینہ منی لاندڑنگ کیس میں دو ملزمان نے وعدہ معاف گواہ بننے کیلئے نیب لاہور کو درخواست دیدی۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کےحوالے سےدعویٰ  کیا ہےکہ  آفتاب محمود اور شاہد شفیق نے منی لانڈرنگ کیس میں نیب کو وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست دیدی ہے۔ملزمان کو چیئرمین نیب کے سامنے بیان دینے کیلئے پیش کیا جائیگا جس کے بعد انہیں جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے بیان کیلئے پیش کیا جائے گا۔نیب نے احتساب عدالت سے ملزمان کا راہداری ریمانڈ بھی حاصل کر لیا ہے۔

واضح رہےکہ دونوں ملزمان  آفتاب محمود اور شاہد شفیق  آپس میں کزن ہیں جو باہمی رضامندی سے کروڑوں روپے غیر قانونی طور پر شریف فیملی کے اکاؤنٹس میں منتقل کرتے رہے۔اس سے قبل نیب حکام کا کہنا تھا  کہ ملزم شاہد شفیق سے دوران تحقیقات میں اہم شواہد بھی حاصل ہوئے ہیں، ملزم آفتاب محمود ’’عثمان انٹرنیشنل‘‘نامی فارن کرنسی ایکسچینج کو  بیک وقت لندن اور برمنگھم سے آپریٹ کرتا اور غیر قانونی طور پر حمزہ شہباز، سلمان شہباز اور دیگر کے اکاؤنٹس میں بوگس ٹی ٹی لگاتا رہاہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...