ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی ہاشم آملہ کا کیریئر کھا گئی، کرکٹر نے بڑا اعلان کردیا

ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی ہاشم آملہ کا کیریئر کھا گئی، کرکٹر نے بڑا اعلان ...
ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی ہاشم آملہ کا کیریئر کھا گئی، کرکٹر نے بڑا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کیپ ٹاﺅن (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی افریقن کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز ہاشم آملہ نے عالمی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
ہاشم آملہ نے جمعرات کو 15 سال تک عالمی کرکٹ کھیلنے کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران 124 ٹیسٹ میچز کھیلے اور 46 اعشاریہ 64 کی ایوریج سے 9 ہزار 282 رنز بنائے جو جنوبی افریقہ کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے بڑا انفرادی سکور ہے۔
ہاشم آملہ نے جنوبی افریقہ کی جانب سے 178 ون ڈے میچز کھیلے اور حالیہ ورلڈ کپ میں 8 ہزار رنز کا ہندسہ عبور کیا۔ انہوں نے اپنی ٹیم کی جانب سے 44 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 1277 رنز بنائے۔
ہاشم آملہ نے عالمی کرکٹ سے تو ریٹائرمنٹ لے لی ہے لیکن وہ مختلف لیگز کھیلتے رہیں گے ۔ وہ آئی پی ایل میں کنگز الیون پنجاب، کیریبیئن پریمیئر لیگ میں بار بادوس ٹرائڈینٹس اور مزانسی سپر لیگ میں ڈرہم ہیٹ کا حصہ ہیں۔
خیال رہے کہ ورلڈ کپ 2019 میں ہاشم آملہ کی پرفارمنس متاثر کن نہیں رہی جس کے باعث ان کی ٹیم ورلڈ کپ سے آﺅٹ ہوگئی تھی۔ خراب کارکردگی کے باعث ہاشم آملہ کو کڑی تنقید کا سامنا تھا جس کی وجہ سے انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے۔

مزید :

کھیل -