عمران خان نے جوشخص رکھا ہوا ہے، اس کے بارے میں کتابوں کے صفحے کالے ہوچکے ہیں، پلوشہ خان

عمران خان نے جوشخص رکھا ہوا ہے، اس کے بارے میں کتابوں کے صفحے کالے ہوچکے ہیں، ...
عمران خان نے جوشخص رکھا ہوا ہے، اس کے بارے میں کتابوں کے صفحے کالے ہوچکے ہیں، پلوشہ خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کی رہنما پلوشہ خان نے کہاہے کہ عمران خان نے جو شخص رکھا ہواہے ، اس کے بارے میں کتابوں میں صفحے کے صفحے کالے ہوئے ہیں۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دافرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے پلوشہ خان نے کہا کہ عمران خان نے جو شخص رکھا ہوا ہے اس شخص کے بارے میں کتابوں میں صفحے کے صفحے کالے ہوئے ہیں اور یہ کتاب جس نے لکھی ہے ، وہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ میں غیرت کا تصور عورت کے تحفظ سے جڑا ہوتا ہے لیکن جو لوگ خواتین کی چادروں پر ہاتھ ڈالنا شروع کردیں تو کیا کہا جاسکتا ہے ؟
پلوشہ خان کا کہنا تھا کہ حکومت نے جوکچھ کیاہے ، اس سے مودی کی راہ ہموار ہوئی ہے جو وہ چاہ رہا تھا ، وہ کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کشمیر کوبیچ دیاہے ، وزیر اعظم نے وائٹ ہاﺅس کے باغوں میں جوچہل قدمی کی ہے، اس کا جواب نہیں دیا ۔

مزید :

قومی -