بلوچستان کوچار زونز میں تقسیم کیا جائیگا ، وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی ترقیاتی کونسل کے اجلاس کا اعلامیہ جاری

بلوچستان کوچار زونز میں تقسیم کیا جائیگا ، وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی ...
بلوچستان کوچار زونز میں تقسیم کیا جائیگا ، وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی ترقیاتی کونسل کے اجلاس کا اعلامیہ جاری

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ترقیاتی کونسل کے اجلاس میں بلوچستان میں معدنیات کے حوالے سے صوبے کو چار زونز میں تقسیم کرنے کا فیصلہ،تیل و گیس کے شعبے میں 4 نئے بلاکس قائم کئے جائیں گے

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی ترقیاتی کونسل نے نیشنل کوسٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی ہے۔ بلوچستان میں معدنیات کے حوالے سے صوبے کو چار زونز میں تقسیم کیا جائے گا،تیل و گیس کے شعبے میں 4 نئے بلاکس قائم کئے جائیں گے ۔سرکاری اعلامیہ کے مطابق سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے سی پیک اتھارٹی بھی قائم کی جائیگی،قومی ترقیاتی کونسل نے گڈانی پورٹ اور حب میں اسپیشل اکنامک زون بنانے کی فزیبلٹی رپورٹ تیار کرنے کی منظوری دے دی۔ اتھارٹی سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات کرے گی۔

اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ اجلاس میں گوادر کے ماسٹر پلان پر بات چیت کی گئی اورفاٹا انضمام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ خیبرپختونخوا میں ضم شدہ علاقوں کی ترقی کے پلان پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں بلوچستان کے ترقیاتی پروگرام کے حوالے سے تفصیلی پر بریفنگ دی گئی اور بلوچستان میں سیکیورٹی صورتحال اور بارڈر کی صورتحال پر بھی بات کی گئی ، وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی،وزیرمنصوبہ بندی وترقی مخدوم خسروبختیار اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان ،تجارت اورخزانہ کے مشیرنے بھی اجلاس میں شرکت کی ۔

مزید : اہم خبریں /قومی


loading...