جمعہ کا مبارک دن مسلم لیگ ن پر بھاری ،کل لاہور کی عدالتوں میں کون کون پیش ہو گا ؟تفصیلات جانئے

جمعہ کا مبارک دن مسلم لیگ ن پر بھاری ،کل لاہور کی عدالتوں میں کون کون پیش ہو ...
جمعہ کا مبارک دن مسلم لیگ ن پر بھاری ،کل لاہور کی عدالتوں میں کون کون پیش ہو گا ؟تفصیلات جانئے

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن  لائن ) لاہور کی ٹرائل عدالتوں میں کل (جمعہ کے روز) مسلم  لیگ ن  کے بڑے سیاسی رہنماؤں کی پیشیاں ہوں گی۔

نیب کی جانب سے چوہدری شوگر مل کیس میں گرفتار مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز اور ان کے کزن یوسف عباس کو ریمانڈ کے حصول کے لئے آج حتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ رمضان شوگر مل ریفرنس میں نامزد حمزہ شہباز کو بھی احتساب لایا جائے گا جبکہ رمضان شوگر مل ہی نامزد سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف بھی عدالت پیش ہوں گے۔منشیات برآمدگی کے الزام میں گرفتار مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کو بھی کل جمعہ کے روز انسداد منشیات عدالت میں پیش کیا جائے گا۔دوسری طرف  تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر سبطین خان کا کیس بھی (کل) جمعہ کے روز احتساب عدالت میں سماعت کے لیے مقرر ہے۔

واضح رہے کہ جمعۃ المبارک کا دن شریف فیملی اور مسلم لیگ ن کےلئے خاصا بھاری رہا ہے ،ایون فیلڈ ریفرنس سے پہلے پاناما کیس کا فیصلہ بھی جمعہ کے دن آیاجبکہ نواز شریف کو  جمعہ کے دن ہی وزارتِ عظمیٰ سے ہاتھ دھونا پڑے تھے،نواز شریف کی آرٹیکل باسٹھ ون ایف کے تحت تاحیات نااہلی کا فیصلہ بھی جمعہ کے روز ہی  سنا  یا گیا تھا ،شہبازشریف جمعہ کے دن نیب میں پیشی پر گئے تو انہیں گرفتار کر لیا گیاتھا ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...