پنجاب سٹیزن فیڈ بیک مانیٹرنگ پروگرام نے ورلڈ بینک کیس سٹڈی مقابلہ جیت لیا

پنجاب سٹیزن فیڈ بیک مانیٹرنگ پروگرام نے ورلڈ بینک کیس سٹڈی مقابلہ جیت لیا
پنجاب سٹیزن فیڈ بیک مانیٹرنگ پروگرام نے ورلڈ بینک کیس سٹڈی مقابلہ جیت لیا

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن  لائن)حکومت پنجاب کیلئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے وضع کردہ سٹیزن فیڈ بیک مانیٹرنگ پروگرام نے ورلڈ بینک کا گلوبل ڈیلیوری انیشی ایٹو(جی ڈی آئی) کیس سٹڈی مقابلہ جیت لیا ہے۔

ورلڈ بینک کودنیا کے مختلف ممالک میں ترقیاتی منصوبوں میں درپیش چیلنجز سے متعلق 29 بین الاقوامی اداروں کی جانب سے 47کیس سٹڈیز موصول ہوئی تھیں جن میں سے پنجاب کے سٹیزن فیڈ بیک پروگرام سمیت پانچ کیس سٹڈیز فاتح قرار پائیں۔ ججز کا پینل ورلڈ بینک‘ انٹر امریکن ڈویلپمنٹ بینک‘ جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی‘ اسلامک ڈویلپمنٹ بینک اور کوریا ڈویلپمنٹ انسٹیٹیوٹ کے ماہرین پر مشتمل تھا۔ ورلڈ بینک سٹیزن فیڈ بیک مانیٹرنگ پروگرام پنجاب کو دنیا کے پندرہ منفرد منصوبوں میں بھی شامل کر چکا ہے۔ پروگرام کے تحت اب تک پنجاب کے 36اضلاع میں 25 مختلف عوامی خدمات کے بارے میں دو کروڑ اسی لاکھ سے زائد شہریوں سے رابطہ کاری کی جا چکی ہے۔ شہریوں کوخودکار روبو فون کالز اور ایس ایم ایس کئے جاتے ہیں اور ان سے ڈرائیونگ لائسنس‘ڈومیسائل کے اجرااور سرکاری ہسپتالوں میں معائنہ وغیرہ جیسی 25سرکاری سہولیات کے حصول کے بعد آراء لی جاتی ہیں۔ شہریوں کی آراء کی روشنی میں پنجاب کے متعلقہ ضلعی افسران ضروری ایکشن لیتے ہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور