مصطفی نواز کھوکھر نے حکومتی پالیسی میں حکومتی عمل دخل سے متعلق بڑا سوال اٹھا دیا

مصطفی نواز کھوکھر نے حکومتی پالیسی میں حکومتی عمل دخل سے متعلق بڑا سوال اٹھا ...
مصطفی نواز کھوکھر نے حکومتی پالیسی میں حکومتی عمل دخل سے متعلق بڑا سوال اٹھا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مصطفی نواز کھوکھر نے کہاہے کہ حکومتی پالیسی میں جتنا حکومت کاعمل دخل ہے ، اس کا ہم کو پتہ ہے،حکومت نے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے جو اقدامات اٹھائے ہیں عوام ان کو کافی نہیں سمجھتے ۔
جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں گفتگو کرتے ہوئے مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ حکومت نے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے جو اقدامات اٹھائے ہیں عوام ان کو کافی نہیں سمجھتے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جب امریکہ سے واپس آئے توبہت استقبال کیا گیا اور دوہفتے بعد ہمارے ساتھ کیا ہوگیا ؟
مصطفی نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ حکومتی پالیسی میں جتنا حکومت کاعمل دخل ہے ، اس کا ہم کو پتہ ہے۔ ہم کو اپنے ستر سال کے موقف پر قائم رہنے کیلئے ہر حد تک جانا چاہئے ۔

مزید :

قومی -