ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ میں مقبوضہ کشمیر پر اب تک ہونیوالی پیش رفت سے آگاہ کردیا

ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ میں مقبوضہ کشمیر پر اب تک ہونیوالی پیش رفت سے آگاہ ...
ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ میں مقبوضہ کشمیر پر اب تک ہونیوالی پیش رفت سے آگاہ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہاہے کہ سکیورٹی کونسل کے ممبران سے میر ی ملاقاتیں شروع ہوچکی ہیں، دنیا کو مقبوضہ کشمیر پر بھارتی اقدام سے آگاہ کیا جارہا ہے ۔
جیونیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ عالمی میڈیا میں بھارت پر سخت تنقید ہورہی ہے ، ہم ایک اصول پر کھڑے ہیں اور فتح سچ کی ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر بھارتی اقدام سے خطے کا امن تباہ ہورہا ہے ، بھارت نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی دھجیاں اڑارہا ہے۔
ملیحہ لودھی کاکہنا تھا کہ سکیورٹی کونسل کے ممبران سے میر ی ملاقاتیں شروع ہوچکی ہیں ، دنیا کو بھارتی اقدام سے آگاہ کیاجارہا ہے ۔ انہوں نے کا کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کا پرامن حل چاہتاہے ، بھارتی اقدام کے خلاف دنیا کے ہر فورم پر آواز اٹھائی جائیگی۔

مزید :

قومی -