چیئر مین نیب نے سردار مظفر عباسی پر قاتلانہ حملے کانوٹس لے لیا ،سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت

چیئر مین نیب نے سردار مظفر عباسی پر قاتلانہ حملے کانوٹس لے لیا ،سکیورٹی سخت ...
چیئر مین نیب نے سردار مظفر عباسی پر قاتلانہ حملے کانوٹس لے لیا ،سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئر مین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ڈپٹی پراسکیوٹر نیب سردار مظفر عباسی پر قاتلانہ حملے کا نوٹس لے لیا ، ایسے بزدلانہ حملے نیب افسران کے حوصلے کمزور نہیں کرسکتے ۔

تفصیلات کے مطابق چیئر مین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے سردار مظفر عباسی پر قاتلانہ حملے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد کو ان کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے بزدلانہ حملے نیب افسران کے حوصلے پست نہیں کرسکتے ، نیب افسران ایمانداری سے کرپشن اور بدعنوانی ختم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

واضح رہے کہسردار مظفر عباسی پر اسلام آباد کے سیکٹر آئی 8 میں اس وقت حملہ ہوا جب وہ اپنے بھائی اور بیٹے کے ساتھ واک کر رہے تھے۔ گولی ان کے سر کے قریب سے گزری اور وہ اس حملے میں محفوظ رہے۔نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی نے بتایا کہ وہ بھائی اور بیٹے کے ساتھ گلی میں واک کر رہے تھے تو انہیں فائرنگ کی آواز آئی۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے کسی کو فائرنگ کرتے ہوئے نہیں دیکھا تاہم پولیس اس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔خیال رہے کہ نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنسز میں سردار مظفر عباسی بطور نیب پراسیکیوٹر عدالت میں پیش ہوتے رہے ہیں۔

مزید : قومی


loading...