پاک فوج نے کراچی میں ریلیف آپریشن کا آغاز کردیا
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )شہر قائد میں مون سون کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث شہرکے مختلف نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال ہے ،اس صورتحال میں پاک فوج نے کراچی میں ریلیف آپریشن شروع کردیا ہے ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج کی ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں مصروف ہیں ،ڈی واٹرنگ پمپ اور ضروری حفاظتی سامان سے امدادی سرگرمیا ں جاری ہیں ۔انہوں نے بتا یا کہ نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کی جا رہی ہے ،پانی میں پھنسے لوگوں کو ریسکیو کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے مزید بتا یا کہ سیلاب اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مزید ریسکیو ٹیمیں الرٹ ہیں ۔