ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتہ) کا دن کیسا رہے گا؟
حمل
آپ کی پوزیشن اب بدلنے والی ہے اور ذہنی طور پر اس کے لئے تیار ہو جائیں۔ اللہ سے امید ہے یہ آپ کے حق میں بہت اچھی جائے گی، دعا کریں۔
ثور
دوپہر کے بعد آپ کے لئے کوئی اچھی خبر ہے۔ آج آپ جس بھی انتظار میں بیٹھے تھے۔ شائد یہ وہی ہو۔ آج کا دن مالی لحاظ سے بھی بہتری دے سکتا ہے۔
جوزہ
جن افراد نے صحت کے حوالے سے مشکل دن گزارے ہیں وہ اب تیزی سے ان شاءاللہ شفاءیاب ہوں گے اور جن کونوکری کی فکر ہے دو یوم میں خوشخبری ملے گی۔
سرطان
آستین کے سانپ تو پال رکھے ہیں۔ آپ نے اور پھر ڈر بھی نہیں رہے۔ عقل سے کام لیں۔ چاروں قل اور سورہ حشر کی آکری تین آیات صبح و شام پڑھ کر خودپر پھونکیں۔
اسد
آج اچھا دن ہے۔ حالات کو بدلنے کی نوید سنا رہا ہے۔ آپ کے لئے جو مشکل راستے کی رکاوٹ بنی ہوئی تھی۔ وہ اب ختم ہونے والی ہے۔ خود ہی اندازہ ہو جائے گا۔
سنبلہ
آج کادن مالی لحاظ سے ایک اہم سلسلہ بننے کی نشاندہی کر رہا ہے اور بڑی ضرورت پوری ہو گی جو لوگ بے روزگار ہیں، تین یوم کے اندر خوشخبری سن لیں گے۔
میزان
صحت کا صدقہ ضرور دیں یہ خانہ کمزور جا رہا ہے اور غصہ بھی کم کریں اس طرح اپنے بھی ناراض ہو سکتے ہیں۔ آج کا دن خاموش رہنے کا کہہ رہا ہے۔
عقرب
آج بندش سے نکلنے کے کئی سلسلے بن سکتے ہیں۔ سچی توبہ تمام گناہوں کو دھو کر آپ کے لئے کامیابی کے کئی راستے کھول دے گی۔ مبارک ہو آپ کو کامیابی کی۔
قوس
ایک بھی سلسلہ رکاوٹ نہیں ہے۔ آپ پریشان نہ ہوں۔ ان دنوں آپ کی محنت آپ کو بڑی کامیابی دلا سکتی ہے اور سابقہ نقصان بھی پورا کر سکتی ہے۔
جدی
آج گھریلو ماحول میں توجہ کا دن ہے۔ آپ کو جس بھی طرح سے ہو خود آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ درگزر کرنا شائد مناسب نہیں ہو گا یہ غلطی ہو گی۔
دلو
ایک بھی رکاوٹ نہیں ہے آپ کے کام میں، پھر پریشان کیوں ہیں۔ آپ کی الجھن جو بھی وہ تو حل ہو جائے گی اور آپ بھی کچھ پلاننگ کے ساتھ چلیں۔
حوت
جو لوگ آپ کی زندگی میں مداخلت کر رہے ہیں۔ ان سے خود ہی دور ہو جائیں۔ ورنہ آغے چل کر مزید مشکلات لا سکتے ہیں۔ آج کچھ ایسا معاملہ ہے۔