آیئے مسکرائیں

آیئے مسکرائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

٭ایک پاگل شخص عمارت کی چھت پر چڑھ گیا اور چیخنے لگا ”مَیں کْدّن لگا جے۔“
لوگ اکٹھے ہو گئے۔ پولیس والے آ گئے۔ ایمبولینس بھی پہنچ گئی. پولیس والا سپیکر میں زور سے بولا ”نیچے آ جاگر جاؤ گے۔“
مَیں یہاں کوئی آم لینے نہیں آیا.. کودنے کے لیے آیا ہوں.. پچھے پچھے ہٹ جاؤ.. مَیں کْدّن لگا جے." وہ پاگل بولا……
٭بیوی: صبح سامنے والے حاجی صاحب آفس جانے سے پہلے اپنی بیوی کو پیار کرتے ہیں... کیا آپ کا دل نہیں کرتا.؟
شوہر: کرتا تو ہے لیکن اس کے شوہر سے ڈرتا ہوں۔
٭ایک چور نے اپنی منگیتر کو سونے کا ہار لے کر دیا۔
منگیتر خوشی سے جان: اس کی قیمت کیا ہے؟
چور: 3 سال قید تے لیتر وکھرے۔
٭ایک انگریز سائنسدان پاکستان کی سیر کو آیا۔واپس جاتے وقت اس نے ایک دکان پر جلیبی دیکھی۔ جلیبی دیکھ کر اْسے بڑا تعجب ہوا کہ یہ ایسے گول کیسے ہو جاتے ہیں اور پھر اس طرح یہ کہ اس کے اندر شیرہ بھی ہے آخر یہ اس کے اندر کیسے گیا۔ اس نے ایک کلو جلیبی پیک کروائی اور ساتھ لے کر اپنے ملک پہنچا۔اپنے ملک پہنچ کر وہ جلیبی لے کر اپنی لیبارٹری پہنچا اور اپنے سینئر سائنسدان کو دکھایا کہ اس پر ریسرچ کریں کہ آخر جلیبی کے اندر شیرہ کیسے گیا؟اس پر سینئر سائنسدان نے غصے سے اپنی دراز کھولی اور اس میں سے ایک سموسہ نکال کر اسے دکھاتے ہوئے کہا……پاکستان سے آئے ہو۔میں پانچ سالوں سے اس سموسے پر ریسرچ کر رہاہوں کہ اس کے اندر آلو کیسے گیا اور ابھی تک پتہ نہیں لگا پایا ہوں اور تو ایک نئی پریشانی لے کر آگیا ہے۔
٭بیوی شوہر سے؛کہاں جا رہے ہو۔؟
شوہر غصے سے؛مرنے جا رہا ہوں۔۔!!
بیوی؛ ساتھ میں تھیلا لے کر جانا۔۔۔!!
شوہر تعجب سے؛ وہ کس لئے۔۔۔۔۔؟
بیوی؛ اگر ارادہ بدل جائے تو آتے ٹائم دوکلو آلو اور ایک کلو پیاز لیتے آنا۔
٭لڑکی: کیا تمہاری کوئی بہن ہے؟
لڑکا: نہیں -
لڑکی: میں بن جاؤں؟
لڑکا: میری بیوی بھی نہیں ہے۔
٭دولہا نے گھونگٹ اْٹھایا تو دلہن کی خوبصورتی دیکھ کر خوش ہوا اور بولا:میں دادی کے پیر دباتا تھا تو وہ کہتی تھیں۔ میرے بیٹے کو تو کوئی حور ملے گی۔
دلہن:جی ہاں اثر تاں بہوں ہوندائے بزرگاں دیاں گلاں و چ۔ میں نانی نوں تنگ کردی سی تے اوہ آہدی ہائی۔ جا تینوں کتے کھڑن.
٭ایک بار امریکہ میں ہوائی جہاز موسم خراب ہونے کی وجہ سے غوطے کھانے لگا جہاز کے پائلٹنے اپنا تجربہ لگا کرپہاڑوں کے درمیان سے آڑھے ترچھے کٹ مار کے جہاز کو بچا کے ا ئرپورٹ پہ لے آیا۔اس کو انعام سے نوازا گیا اورپھر پوچھا گیا ایسا ٹیلنٹ اور تجربہ کہاں سے حاصل کیا تو وہ نرمی سے بولا:
میں پہلے لاہور میں رکشہ چلاتا تھا۔

٭ایک پاگل شخص عمارت کی چھت پر چڑھ گیا اور چیخنے لگا ”مَیں کْدّن لگا جے۔“

مزید :

ایڈیشن 1 -