غیر ملکیوں کو جعلی ویزے جاری کرنے کا الزام، پاسپورٹ آفس کا ڈائریکٹر معطل
لاہور (اپنے نمائندے سے)105 غیر ملکیوں کو جعلی ویزے جاری کرنے کا انکشاف، ڈائریکٹر پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن محمد فیاض حسین نوکری سے معطل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق غیر ملکی کو جعلی انٹریئر منسٹری کے لیٹر ہیڈ بنا کر نئے ویزے جاری اور ایکسٹینشن کی گئی۔ 105 بزنس، ورک اور وزٹ ویزے جاری کئے گئے، اس معاملے پر انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دیدی گئی جسکا فیصلہ آنے تک ڈائریکٹر پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن محمد فیاض حسین نوکری سے معطل رہیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ دو ماہ جنوری فروری 2020 میں 105 ویزے جاری اور ایکسٹنشن کی گئی۔ ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہجن لیٹرپیڈز پر ویزے جاری کئے گئے وہ کبھی منسٹری میں استعمال ہی نہیں ہوئے۔