آبادی میں اضافہ پانی بحران کو جنم دے سکتا ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد
لاہور (جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی واسا ہیڈ آفس آمد۔ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کے ساتھ ملاقات اور لاہور میں پانی کی صورت حال پر بریفنگ لی اس حوالے اے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ واسا لاہور شہر میں انقلابی اقدامات کر رہا ہے۔ بارشی پانی کو زخیرہ کرنے کے منصوبوں پر ایم ڈی واسا کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ یونیورسٹی آف ہیلتھ اینڈ سائسز کے تعاون سے شہر کے نالوں میں کرونا وائرس کی سیمپلنگ کی جائیگی۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ گزشتہ دہائیوں میں آبادی میں غیر معمولی اضافے سے پانی کی قلت ہو سکتی ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزید کہا کہ لاہور میں شہری پانی کو ضائع کرنے سے اجتناب کریں۔ سنگاپور اپنی پانی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے ملائشیا سے درآمد کرتا ہے۔ بی آر بی نہر کا پانی صاف کرکے پینے کے قابل بنانا خوش آئند ہے۔ واسا لاہور اور ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کوپروجیکٹس ڈیزائن کرنے پر مبارک باد پیش کرتی ہوں۔ اس موقع پر ایم ڈی واسا نے صوبائی وزیر صحت کو لاہور میں پانی کی فراہمی اور نکاسی پر بریفنگ دی۔مزید واسا کی جانب سے پانی کے منصوبوں کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔