کورونا کی شدت میں کمی سے کاروباری امور بحال ہونے لگے،کاشف امین

کورونا کی شدت میں کمی سے کاروباری امور بحال ہونے لگے،کاشف امین

  

لاہور(سٹی رپورٹر) حکومت کی بہتر اور مثبت پالیسیوں سے کورونا وائرس پر قابو پالیا گیا ہے۔ جان لیوا وبا سے بچاو کی حکومتی مہم محکمہ صحت کے اقدامات اور ہدایات نے ملک و قوم کو کوروناسے نجات بخشی ان خیالات کا اظہار تاجر رہنما کاشف امین نے ایک بیان میں کیا،انہوں نے کہا کورونا وائرس کی شدت میں کمی کے بعد دنیا بھر میں کاروباری امور دوبارہ سے بحال ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ حکومت پاکستان چائنہ آنے جانے والے تاجروں کیلئے سہولیات پیدا کرے مشکلات کا خاتمہ کرے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -