پنجاب سکول نے لاک ڈاؤن میں اساتذہ کو مکمل تنخواہیں دیں،احسان اللہ وقاص

پنجاب سکول نے لاک ڈاؤن میں اساتذہ کو مکمل تنخواہیں دیں،احسان اللہ وقاص

  

لاہور(انٹرویو: میاں اشفاق انجم) پنجاب سکول لاک ڈاؤن کے 5ماہ میں اساتذہ کو سو فیصد مکمل تنخواہیں ادا کرنے والا پاکستان کا واحد سکول بن گیا ہے کسی کو نوکری سے نہیں نکالا گیا پنجاب سکولز کی ہر برانچ میں زیر تعلیم طلبہ طالبات کو حکومتی فیصلے کے مطابق فیسوں میں 20فیصد رعایت دی جا رہی ہے تعلیمی ادارے اب کھول دینا چاہیے کیونکہ بڑا نقصان ہو رہا ہے،کورونا کی آزمائش میں الخدمت فاؤنڈیشن نے عوامی خدمت کا نیاریکارڈ بنایا ہے ان خیالات کا اظہار پنجاب سکولز کے چیف ایگزیکٹو اور الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی نائب صدر سید احسان اللہ وقاص نے روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایاپنجاب سکولز کے 1000/-سے زائد اساتذہ ہیں ہم نے اپنے 1000اساتذہ کو مکمل اور پوری تنخواہیں ادا کی ہیں ہماری انفرادیت ہے ہم نے ایک ملازم کو بھی نوکری سے نہیں نکالا۔20فیصد رعایت کے لئے کوئی درخواست نہیں لیتے ہم نے چالان ہی 20فیصد رعایت کے ساتھ جاری کئے ہیں کورونا کی وجہ سے لاک ڈاؤن مجبوری تھا ہم نے حکومتی SOPپر سختی سے عمل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن آزمائش کی گھڑی میں پاکستانی عوام کی حقیقی پشتی بان بنی ہے جماعت اسلامی اور الخدمت نے ہمیشہ کی طرح عوام کو اکیلے نہیں چھوڑا۔ ہم نے کورونا ٹیسٹ ملک بھر میں سب سے سستا کیا اب بھی اینٹی باڈی ٹیسٹ مفت کیا جا رہاہے انہوں نے کہایکساں نصاب تعلیم اچھا فیصلہ ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -