ورچوئل یونیورسٹی کے 111 کیمپسز میں داخلہ ٹیسٹ مکمل

ورچوئل یونیورسٹی کے 111 کیمپسز میں داخلہ ٹیسٹ مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)ڈیجیٹل پاکستان کے تناظر میں پنجاب بھر کی انجینئرنگ جامعات میں داخلے کیلئے داخلہ ٹیسٹ ورچوئل یونیورسٹی کے 111 کیمپسز میں 3 اگست سے 6 اگست کے دوران مختلف مراحل میں منعقد کیا گیا۔انجینئرنگ ٹیسٹ کے لیئے پنجاب بھر کے 34000 طلبا و طالبات کے لیئے ورچوئل یونیورسٹی کے 111 کیمپسز مختص کیئے گئے۔ ان کیمپسز کا تعلق لاہور،فیصل آباد، ملتان، راولپنڈی، گجرانوالہ، ڈی جی خان، بہاولپور، بہاولنگر، شیخوپورہ، ننکانہ سیالکوٹ کے علاوہ بہت سارے چھوٹے بڑے شہر شامل تھے۔ انجینرنگ ٹیسٹ میں طلبا کی رہنمائی کے لیئے ورچوئل یونیورسٹی کی طرف سے موبائل ایپلیکیشن بھی متعارف کروائی گئی جس سے طلبا اپنے امتحانی سینٹر اور رولنمبر کی تفصیلات باآسانی دیکھ سکتے ہیں۔ورچوئل یونیورسٹی کے تمام کیمسز میں کرونا ڈیسک قائم کیا گیا جہاں تمام طلبا کو گلوز، ماسک اور سینیٹائزر فراہم کیے گئے۔ اور طلبا کی سہولت کے لیئے ائیر کنڈشنر ماحول فراہم کیا گیا۔ اس موقع پہ ریکٹر ورچوئل یونیورسٹی نعیم طارق نے کہا کہ آن لائن ٹیسٹ کے ذریعے سماجی فاصلہ برقرار رکھنے میں بھی بھرپور مدد ملی۔ پاکستان میں پہلی دفعہ اس میعار کا ٹیسٹ آن لائن منعقد ہوا۔بلاشبہ یہ پہلا قدم وزیراعظم پاکستان کیڈیجیٹل پاکستان کے خواب کی پہلی تعبیر ثابت ہوا۔

انہوں نے مزید اس عظم کا بھی اعادہ کیا کہ ورچوئل یونیورسٹی آئندہ بھی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں سب سے نمائیاں کارکردگی دکھائے گی۔اس موقع پہ انہوں نے اس خواب کو عملی جامہ پہنانے میں شامل اپنی ٹیم کو خراج تحسین بھی پیش کیا جن کی محنت اور لگن سے پاکستان میں پہلا آن لائن انجینرنگ ٹیسٹ منعقد ہوا۔