لاہور میں کورونا کے 69نئے مریض سامنے آ گئے

لاہور میں کورونا کے 69نئے مریض سامنے آ گئے

  

لاہور(جنرل رپورٹر)لاہور میں کورونا کے 69 نئے مریض سامنے آگئے، وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 47 ہزار 798 ہو گئی۔ مزید برآں پنجاب میں 192 نئے رپورٹ ہوئے جس کے بعد کیسز تعداد 94 ہزار 40 ہو گئی۔ترجمان محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کے مطابق گجرات 18 راولپنڈی 38، ساہیوال4، اوکاڑہ 4 اور پاکپتن میں 3 نئے مریض رپورٹ ہوئے۔ کورونا سے صحت یاب مریضوں کی تعداد 86 ہزار 86 ہو گئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کورونا کا خطرہ برقرار ہے، احتیاطی تدابیر اپنانا ہوں گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -