قومی خزانہ حکمرانوں کی عیاشیوں کے بجائے قوم پر خرچ ہونا چاہیے،راؤ خالد

قومی خزانہ حکمرانوں کی عیاشیوں کے بجائے قوم پر خرچ ہونا چاہیے،راؤ خالد

  

لاہور ( پ ر)سیاسی و سماجی شخصیت راؤ محمد خالد نے کہا ہے کہ میٹرو بس سروس بحال کرکے خواتین اور سٹوڈنٹس کو فری سفر کی سہولت دی جائے انہوں نے کہا کہ ارکان اسمبلی,وزرا سرکاری گاڑی اور پٹرول انجوائے کرتے ہیں تو خواتین اور سٹوڈنٹس کو فری سفر کی سہولت کیوں نہیں مل سکتی انہوں نے کہا کہ قومی خزانہ حکمرانوں کی عیاشی کی بجائے قوم پر خرچ ہونا چاہیے،انہوں نے مزید کہا کہ قوم کو سہولیات دینے والی حکومتیں ہمیشہ قائم رہتی ہیں اس لئے حکمرانوں کو اس حوالے سے فوری اقدامات اٹھانا ہوں گے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -