پیرا میڈکس کو مستقل کرانے کیلئے بھرپور جدوجہد کریں گے،طاہر محمود

پیرا میڈکس کو مستقل کرانے کیلئے بھرپور جدوجہد کریں گے،طاہر محمود

  

لاہور(ہیلتھ رپورٹر)پنجاب الائیڈہیلتھ پروفیشنلر اور پنجاب پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کا مشترکہ اجلاس پی آئی سی میں ہواجس کی صدارت چیئرمین طاہر محمود اور صدر شیراز بٹ نے کی۔اجلاس میں صدر شیراز بٹ سے ورکروں کے مسائل سنے۔اجلاس میں موجودتمام رہنماؤں نے فیصلہ کیا کہ ملازمین کو ریگولر کروانے کیلئے بھرپورجدوجہد کی جائے گی۔اجلاس میں قاسم ملک،عثمان بھولا،شاہد لالہ، انور بلا، وارث، فیاض اشراف،وسیم شادی لال،بادل،شہزاد گل کے علاوہ دیگر ملازمین نے شرکت کی

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -