کشمیر کے حوالے سے بلاول کا بیان وقت کی آواز ہے،چودھری وقاص

کشمیر کے حوالے سے بلاول کا بیان وقت کی آواز ہے،چودھری وقاص

  

لاہور(سٹی رپورٹر) پیپلز پارٹی کے رہنماء وقاص منشاء پرنس اور زونل صدر راؤشجاعت علی نے کہاہے کہ ہم اپنے قائد چیئرمین پیپلز پارٹی محترم بلاول بھٹو کے اس بیان کی تائید کرتے ہیں جس میں انہوں نے کہا ہے کہ کشمیر کا فیصلہ اسلام آباد یا دہلی نہیں بلکہ پاکستان کی اور کشمیر کی عوام نے کرنا ہے حکومت نے ابھی تک بیانات کے علاوہ اور کچھ نہیں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ایک بار پھر کلبھوشن کو سفارتی رسائی دے کر اس بات کا اعتراف کیا کہ پاکستان کا عالمی عدالت میں کلبھوشن کیس کافی کمزور ہے حکومت کی کوئی واضح پالیسی سامنے نہیں آرہی۔

جس کے باعث انہیں کامیابی ملتی۔ان کا کہنا تھا کہ اس جگہ اگر پیپلز پارٹی ہوتی تو کبھی بھی اس کیس کو عالمی عدالت میں نا جانے دیتی کیونکہ کلبھوشن پاکستان کا مجرم ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -