تحفظ بنیاد اسلام بل کو قانونی شکل دی جائے،مولانا وقاص حیدر
لاہور(نمائندہ خصوصی)مجلس احرار اسلام لاہور کے مبلغ ختم نبوت مولانا محمد وقاص حیدر نے جامع مسجد این 1بلاک واپڈا ٹاؤن لاہور میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ تمام صحابہ کرامؓ عظمت و رفعت کے مہ پارہ ہیں حضور اکرمؐ کے کسی صحابی کا بھی ذکر ہوتا ہے تو اس صحابی کی شخصیت کا ایک غالب اور مخصوص پہلو ابھر کر سامنے آجاتا ہے۔ انہوں نے تحفظ بنیاد اسلام بل کے منظور ہونے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ اگر تحفظ بنیاد اسلام بل قانون بن جائے تو صحابہ کرام ؓ جیسی مقدس شخصیات کی توہین کو روکا جاسکتاہے۔
،بعض عناصر یہ قانون بننے میں رکاوٹ ہیں تاکہ صحابہ کرام ؓ کی توہین کا دروازہ کھلا رہے اور اسکے ذریعے وہ ملک میں انتشار پھلاتے رہیں۔ انہوں نے کہاکہ حضرت عثمان غنی ؓ ایسی شخصیت ہیں کہ جنہوں نے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی توسیع کے لیے جگہ خرید کر دی اور جب بھی حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دینی وقومی امور کے لیے مال کی ضرورت پڑی تو حضرت عثمان غنی ؓ نے اپنے خزانوں کا منہ کھول دیا۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ 18ذوی الحج کو حضرت عثمان غنی ؓ کا یوم شہادت سرکاری سطح پر منایا جائے۔نماز جمعہ کے بعد ایوان احرار نیو مسلم ٹاؤن لاہورمیں 9اگست اتوارکو ہونے والی اے پی سی کے بارے میں مقامی علما ء کو اگاہ کیا اوانتظامات بارے مشاورت ہوئی اور انتظامات کو حتمی شکل دی گئی،اور اے پی سی میں شرکت کی دعوت بھی دی۔