درجہ چہارم کے ملازمین کو سکیل نمبر 5دیا جائے،افضل باجوہ

درجہ چہارم کے ملازمین کو سکیل نمبر 5دیا جائے،افضل باجوہ

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) صوبائی صدر پنجاب آل پاکستان یونائیٹڈ اریگیشن ایمپلائز فیڈریشن افضل باجوہ نے کہا کہ مراعات سے محروم سرکاری ملازمین کیلئے بجٹ کے دن خزانہ خالی تھا اب کیسے بھر گیا، احتجاج ہم کرتے ہیں لیکن مراعات بااختیار محکمے لے جاتے ہیں محترم وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب سے انصاف کرنے کی اپیل ہے ہمارا مطالبہ پورا کیا جائے، امتیازی سلوک ہر گز برداشت نہیں کریں گے۔چوہدری عبدالرحمن عاصی صدر آل پاکستان یونائیٹڈ اریگیشن ایمپلائز فیڈریشن نے کہا ہے ہر قسم کی تفریق ختم کریں درجہ چہارم کے ملازمین کو سکیل نمبر 5 دیا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -