میٹرو بس مشینری سسٹم اپ گریڈیشن کے حوالے سے قرارداد اسمبلی میں جمع
لاہور(لیڈی رپورٹر،نمائندہ خصوصی) آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر پنجاب و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے میٹروبس کی مشینری سسٹم اپ گریڈ کرنے کے منصوبے کے حوالے سے تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ میٹروبس کی مشینری اور سسٹم کو اب گریڈ کرنے کا منصوبہ بنا لیا گیا ہے ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے آٹومیٹڈ فیئر کلیکشن اور بس شیڈول سسٹم کو نجی کمپنی کو ٹھیکہ پر دینے کا فیصلہ کر لیا ہے گجومتہ سے شاہدرہ تک خراب ٹکٹنگ مشینری کو تبدیل کیا جائے گا ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے پرائیویٹ کمپنیوں سے ٹینڈرز طلب کر لئے ہیں۔
ٹھیکہ تین سال کے لئے دیا جائیگا۔