شراب لائسنس کی تحقیقات مکمل ہونے تک عثمان بزدار عہدہ چھوڑ دیں،عظمیٰ بخاری
لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا عثمان بزدار سے مستعفی ہونے کا مطالبہ۔عثمان بزدار شراب لائسنس کیس میں تحقیقات مکمل ہونے تک خود کو عہدے سے الگ کریں۔عثمان بزدار کے وزیراعلیٰ کے عہدے پر رہتے اپنا سیاسی اثر رسوخ استعمال کرنے کا خدشہ ہے۔عثمان بزدار پہلے خود کو نیب سے کلیئر کرائیں پھر صوبے کے چیف ایگزیکٹو بننے کے اہل بنیں۔عثمان بزدار گندم اور چینی سکینڈل کے مرکزی کردار تھے حیرت ہے نیب نے اس کیس میں بزدار صاحب کو طلب کیوں نہیں کیا؟۔عثمان بزدار پرشراب لائسنس کیس بنانے کا مطلب اختیارات سے تجاوز کا کیس ہے۔
پنجاب اور وفاق کے کچھ وزراء عثمان بزدار کیخلاف ہی سازشیں کررہے ہیں۔