بلا تفریق احتساب سے اپوزیشن کی چیخیں نکل رہی ہیں،اعجاز چوہدری

بلا تفریق احتساب سے اپوزیشن کی چیخیں نکل رہی ہیں،اعجاز چوہدری

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے کہا ہے کہ بلاتفریق احتساب سے کرپٹ ترین اپوزیشن کی چیخیں نکل رہی ہیں، ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے احتساب کے شکنجے میں آچکے ہیں، کرپٹ ترین اپوزیشن عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہے، انہوں نے کہاکہ زرداری اور شریف خاندان کی سیاست ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ختم ہو چکی ہے، ان خیالات کا اظہار اعجازاحمدچوہدری نے پارٹی سیکرٹریٹ میں مختلف وفود سے ملاقات کے موقع پر کیا، انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت نے ملک بھرمیں کاروبار سمیت دوسرے شعبوں کو کھولنا خوش آئند عمل ہے۔

لیکن عوام کو احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل پیراء ہونا ہوگا، کاروبار کھلنے سے معاشی مشکلات میں کمی واقع ہوگی اور ملکی معیشت ایک دفعہ پھر ترقی کی راہ پر گامزن ہوگی، وزیراعظم عمران خان کی بہترین حکمت عملی سے کورونا وائرس میں کمی واقع ہوئی ہے، کامیاب سمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی کو دنیا بھرمیں سراہا جا رہا ہے، اپوزیشن کی منفی سیاست دم توڑ چکی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -