حکمران جماعت نعروں اور تقریروں سے باہر نکلے،مولانا امجد خان

حکمران جماعت نعروں اور تقریروں سے باہر نکلے،مولانا امجد خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)پاکستانی قوم اور دنیا نے کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کادن مناکر کشمیری عوام کو ہمیشہ ان کا ساتھ دینے کا پیغام دیا ہے،حکمران جماعت نعروں،تقریروں،لفاظی سے باہر نہیں نکلے،بابری مسجد کی جگہ مندر کا افتتاح کر کے مودی سرکار نے اپنے تعصب کاپیغام دیا ہے،18ذی الحجہ کو یوم شہادت سیدناحضرت عثمان غنی پوری قوم عقیدت واحترام سے منائے گی، نئی نسل کو صحابہ کرام اور اہل بیت کی سیرت سے روشناس کرانے کی ضرورت ہے یہ باتیں جمعیت علماء اسلام کے مر کزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے جماعتی وفود اور ذمہ داروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں، انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر پر صرف باتیں کرنے سے باہر نکل کر اب مربوط خارجہ پالیسی بنانے کی اشد ضرورت ہے اور یہ کام تمام جماعتوں کے بغیر ممکن نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر پر جراَت مندانہ پالیسی کی ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ بھارت ایک سازش کے تحت مقبوضہ کشمیر میں ہندوا?بادی بڑھانے میں مصروف ہے تاکہ کل کسی بھی وقت کشمیر کو حقیقت میں ہڑب کیا جاسکے لیکن کشمیری عوام کی جراَت مندانہ تحریک کی صورت میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا مولانا محمد امجد خا ن نے کہاکہ مودی سرکار کی طرف سے بابری مسجد کی جگہ مندر کاسنگ بنیاد رکھنے کی جے یو ا?ئی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور اللہ کے گھر کی جگہ کو بتوں کی بوجاکے لیئے استعمال کرنے کو مسلمانوں کے خلاف ایک گہری گھناوَنی سازش سمجھتی ہے انہوں نے کہاکہ بابری مسجد کی جگہ مندر کی تعمیر کو ہندوستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنے کے مترادف ہے انہوں نے کہاکہ اسلام اور مسلمانوں کے خلاف ہر سازش ناکام ہوگی انہوں نے کہاکہ بابری مسجد کی جگہ مندر کی تعمیر مسلم حکمرانوں کے لیئے چیلنج ہے انہوں نے کہاکہ جے یوا?ئی ا?زادی کی جدو جہد میں کشمیری عوام کے ساتھ ہے انہوں نے کہاکہ ہر گزرتے دن کے ساتھ بھارت کی ذلت اور رسوائی میں اضافہ ہو رہا ہے اور وہ دن دور نہیں جب جبر کی طویل رات ختم اور ا?زادی کا سورج طلوع ہوگا۔