بیروت میں دھماکے امن دشمنوں کی سازش ہیں،آغا ذوالفقار
لاہور(سٹی رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان لا ہور کے پیٹرن چیف آغا ذوالفقار احمد نے کہا ہے کہ بیروت میں خوفناک تباہی، آگ اور خون کے اس شرمناک کھیل میں سینکڑوں انسانی جانوں کو موت کے منہ میں دھکیلنے والے عناصر امن دشمن اور انسانیت کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ ہیں۔ انسانی حقوق کی علمبردار قوتیں بے گناہ نہتے مسلمانوں کے قتل عام پر خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہیں۔ مغربی ممالک مذہب کی بنیاد پر انسانیت کی تکریم کرنے کی روش ترک کرتے ہوئے بلا رنگ و نسل، مذہب و عقیدے کے انسانی تذلیل اور قتل عام پر آواز اٹھائے۔