تحریک لبیک رسول اللہؐ کے احتجاجی مظاہرے،اشرف جلالی کی رہائی کا مطالبہ
لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک لبیک یا رسول اللہؐ اور تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام ملک بھر میں جمعہ کے اجتماعات میں خطباء نے سربراہ تحریک لبیک یا رسول اللہؐ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے ان کی رہائی کا مطالبہ کیا۔نماز جمعہ کے بعد مختلف شہروں میں پُر امن احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔اس سلسلہ میں لاہور پریس کلب شملہ پہاڑی کے سامنے تحریک کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مولانا قاری محمدفرمان علی حیدری نے کہا مفکر اسلا م ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی اہل سنت و جماعت کی جاندار آواز ہیں چند دشمن عناصر کے ایماء پر آواز حق کو دبانے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے۔