حضرت عثمانؓ کی زندگی امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہے،مسلم سٹونٹس آرگنائزیشن

حضرت عثمانؓ کی زندگی امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہے،مسلم سٹونٹس آرگنائزیشن

  

لاہو(پ ر) مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پنجاب کے ناظم ارسلان کیانی,ناظم لاہور عمیر احمد مکی،ناظم عمومی لاہور عبدالماجد اور ناظم اطلاعات لاہور فہیم بٹ نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا امت مسلمہ پر یہ احسان ہے کہ اس نے ایسی عظیم ہستیاں عطا فرمائیں جنہیں تاریخ میں بلند مقام حاصل ہے۔ جن کی زندگیاں ہمارے لیے روشن مثال ہیں۔ ان عظیم ہستیوں میں منفرد خصوصیات کی حامل شخصیت سیدنا عثمان غنی ذوالنورین ؓ کی زندگی نہ صرف مسلمانوں کے لیے بلکہ عالمِ انسانیت کے لیے بھی مشعل راہ ہے۔ آپ ؓ عشرہ مبشرہ میں سے ایک ہیں۔ امت مسلمہ میں کامل الحیاء والایمان کے الفاظ آپ ہی کی شان میں استعمال کئے جاتے ہیں۔،بحری فتوحات کا آغاز بھی عہد عثمانی میں ہوا۔ آپ نے خطرات سے بے پرواہ ہوکرایک عظیم الشان بیڑہ تیار کرکے جزیرہ قبرص اور بحری جنگ میں رومیوں کو شکست فاش دے کر ان کی جرات وہمت کو ہمیشہ کے لیے دفن کر دیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -