چہرے نہیں نظام بدلنے سے مسائل حل ہوں گے،جماعت اسلامی
لاہور(پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ملک و قوم کے مسائل کا حل اللہ کے دیئے ہوئے نظام میں ہے۔چہروں سے نہیں نظام کی تبدیلی سے ہی ملک و قوم کے مسائل حل ہونگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے آسان ترجمہ قرآن کلاس کی انتظامیہ کے ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔میاں ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی اہل لاہور کو قرآن پاک کی دعوت پہنچانے کے کام میں بھر پور کردار ادا کرے گی۔ قرآن کو سمجھنے کے حوالے سے جماعت اسلامی لاہور 8 اگست سے آسان فہم قرآن کلاس کا انعقاد کررہی ہے۔اہل لاہور سمیت دیگر شہریوں کے جو افراد قرآن پاک کے آسان ترجمہ کا شوق رکھتے ہوں وہ جماعت اسلامی لاہور کے فیس بک اکاؤنٹ کے ذریعے سے قرآن کلاس میں شریک ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قرآن نے لوگوں کے مسائل کے لیے جو نظام دیا ہے اس کو اپنا کر ہی حقیقی معنوں میں ملک میں خوشحالی اور امن لایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے دیئے ہوئے نظام زندگی جس سے بنی نوح انسان نے ہزاروں سال فائدہ اٹھایا آج بھی وہ اسی طرح سے ہمارے پاس موجود ہے لیکن بدقسمتی سے ہم اس کو اپنانے کی بجائے بوسیدہ اور گلے سٹرے نظام کو سینے سے لگائے ہوئے ہیں۔