حکومت لاک ڈاؤن متاثرین کو کھل کر کاروبار کی اجازت دے
لاہور(سٹی رپورٹر) سینئر تاجر رہنما برنتھ روڈ ملک اسحاق نے کہا ہے کہ مارچ سے اگست تک انتہائی محدود کاروباری امور سے تاجروں نے بھاری نقصان کا سامنا کیا۔ دیہاڑی دار مزدور بھی حالات کے عدم توازن کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار رہے۔ حکومت تاجر کمیونٹی کے ساتھ مشترکہ حکمت عملی بناکر کاروبار کھل کر کر نے کی اجازت دے۔