زونگ اور زیڈ ٹی ای کاپاکستان میں پہلا کمرشل ٹرائل شروع 

زونگ اور زیڈ ٹی ای کاپاکستان میں پہلا کمرشل ٹرائل شروع 

  

لاہور(پ ر)ملک میں ڈیجیٹل جدت طرازی کی قیادت اور ایک نئے دیجیٹل انقلاب کی ر اہ ہموار کرتے ہوئے زونگ نےZTE  کارپوریشن کے تعاون سے ملک میں کامیابی کے ساتھ پہلی کمرشل MEC (Multi-access Edge Computing)آزمائش شروع کر دی ہے۔یہ بڑی پیش رفت زونگ کومستقبل کی ٹیکنالوجیز کے اجرا سے فائدہ اٹھانے کے لیے تیار کرتے ہوئے پاکستان میں مزید5G ٹرائلز کی راہ ہموار کرے گی۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ زونگ پچھلے سال اگست میں جنوبی ایشیا میں 5G سروسز کی باضابطہ آزمائش کرنے والی پہلیtelco بن چکی ہے۔آج زونگ،کامیابی سے MEC ٹرائل کرنے والا پاکستان کا ممتاز سیلولر آپریٹر ہے۔ایم ای سی،5G ٹیکنالوجیز کے بڑے دھارے کا ایک جزو ہے جو اسمارٹ موبائل پائپ لائن کی تعمیر اور مختلف ورٹیکل مارکیٹس میں ایکو سسٹم کی مطابقت کے لیے کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ یہ نہ صرف استعمال کنندہ کے تجربے کو بہتر بناتا ہے بلکہ backhaul ٹرانسمشن لوڈ اور  latencyکو بھی کم کرتا ہے،یہ کم تر  E2E لیٹنسی کو بروئے کار لاتا ہے اور شراکت داروں یا تھرڈ پارٹی کی تشکیل کے ساتھ ایک نئی ویلیو چین بناتا ہے۔یوزر کے تجربے  کو  بہتر بنانے کے لیے MEC سلوشن کو موجودہ4G نیٹ ورک پر بھی نصب اور استعمال کیا جا سکتا ہے اور یہ آنے والے5G دور میں ایک سبک ارتقاء کا آغاز کر سکتا ہے۔

 زونگ کے ایک ترجمان نے کہا کہ " ہم نے آج ZTE کارپوریشن کے ساتھ مل کر کامیابی سے MECکمرشل ٹرائل شروع کر دیا ہے اور موجودہ

4G نیٹ ورک پر 5G MEC سلوشن کے بانی بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے"۔

 ترجمان نے مزید کہا کہ " ہم پاکستانی مارکیٹ میں ٹیکنالوجی کی قیادت پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں اور ہم نے موجودہ4G نیٹ ورک پر 5G 

ٹیکنالوجیز سے فائدہ اٹھانے کے طریقے تلاش کرنے کے لیے انتھک کام کیا ہے۔ہم اپنے کسٹمرز کو اپنی مثال آپ ڈیجیٹل کمیونیکیشن تجربہ فراہم کرنے کے لیے اپنے عزم پر قائم ہیں "۔

 چونکہ موجودہ موبائل نیٹ ورک ٹریفک زیادہ تر ویڈیو اسٹریمنگ اور فائل اپ لوڈنگ/ ڈاؤن لوڈنگ جیسے TCP پروٹوکولز(بذریعہ انٹر نیٹ)پر

ٹرانسمٹ ہوتا ہے، اس لیے MEC کےEdge TCP سلوشن کی آزمائش 4G نیٹ ورک پر کی جاتی ہے۔MEC سلوشن نے،ڈرائیو ٹیسٹ میں http ڈاؤن لوڈ کے اوسط throughput میں 32.8 فیصد بہتری کے قابل بنایا ہے۔

 مزید برآں، زونگ اور ZTE، ایم ای سی پلیٹ فارم کے ساتھ مزید ایپلیکیشنز تلاش کریں گے تاکہ اپنی مثال آپ نیٹ ورک کے ساتھ اپنے4G 

کسٹمرزکے لیے قدر کو بڑھایا جا ئے۔ایک ایسی کمپنی کی حیثیت سے جو جدت طرازی اور عالمی معیار کے کسٹمر تجربے پر یقین رکھتی ہے، زونگ پاکستانی عوام کو 

آنے والے5G دور کے لیے تیار کرتے ہوئے ایک بے مثال یوزر تجربہ ڈلیور کرنے کے لیے کمر بستہ ہے۔

#################

مزید :

کامرس -