موجودہ حالات میں حکومت کی ترجیحات بڑی واضح ہیں،جمشید چیمہ

موجودہ حالات میں حکومت کی ترجیحات بڑی واضح ہیں،جمشید چیمہ

  

لاہور(پ ر)انصاف ویلفیئر ونگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں حکومت کی ترجیحات بڑی واضح ہیں، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت کے اقدامات کو پوری دنیا سرا ہا رہی ہے لیکن اپوزیشن ہے کہ اس کے '' میں نہ مانوں '' کے بیانیے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور صرف اپنی ذاتی انا کی تسکین کے لئے اسے آگے بڑھایا جارہا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے انسانی جانوں کو بچانے کے ساتھ ساتھ ہر طرح کے کاروبار کو بچانے کی کوشش کی۔

تاکہ موجودہ معاشی حالات کے کم سے کم منفی اثرات مرتب ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وباء میں حکومت نے کیا کارکردگی دکھائی اور اپوزیشن نے کیا کارنامہ سر انجا م دیا وہ سب کے سامنے ہے اور عوام بہترین منصف ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -