لپٹن نے نئے فروٹی فلیورزمتعارف کروادئیے

  لپٹن نے نئے فروٹی فلیورزمتعارف کروادئیے

  

کراچی (پ ر)لپٹن پاکستان نے، جو یونی لیور کا وسیع برانڈ پورٹ فولیوہے،اپنی گرین ٹی رینج کے سلسلے میں سمر کیلئے نئی آفرز متعارف کروادی ہیں۔تازہ ترین تخلیق کردہ ڈیلائٹ میں واٹر میلن منٹ فلیور،  فروٹی فلیورز کی صحت بخش دنیا میں ایک نیا سمر ٹوئسٹ ہے جس کو  ٹھنڈایا گرم استعمال کیا جاسکتا ہے۔لپٹن کی واٹر میلن منٹ گرین ٹی واٹر میلن کی مٹھاس اور ہلکے منٹ کے بلینڈ کے ساتھ گرمی کے موسم میں تازہ دم کردینے والا بہترین مشروب ہے۔وٹامنB1، پوٹاشیم اور میگنیشیم سے بھرپور مزیدار فروٹی گرین چائے گرمی کے دنوں میں توانائی بحال رکھنے کا بہترین ذریعہ ہے کیونکہ یہ تھکن دورکرتی ہے اور آپ کو زیادہ فعال کردیتی ہے۔پھلوں کے ذائقے پر مبنی ٹی بیگز میں کوئی مصنوعی مٹھاس شامل نہیں ہے اور یہ گرم اور ٹھنڈے دونوں طرح کے مشروب کے طور پر استعمال کی جاسکتی ہے۔ لپٹن واٹر میلن منٹ گرین ٹی ملک بھر کی مارکیٹس میں دستیاب ہے۔

مزید :

کامرس -