کارفور کی سبزیوں، پھلوں و دیگر سامان کی فراہمی کیلئے سرمایہ کاری 

    کارفور کی سبزیوں، پھلوں و دیگر سامان کی فراہمی کیلئے سرمایہ کاری 

  

لاہور(پ ر)پاکستان میں ماجد الفطیم کی طرف سے فعال ادارہ کارفور نے لاجسٹیکل انفراسٹرکچر پر سرمایہ کاری کی ہے تاکہ کارفور پاکستان موبائل ایپلی کیشن استعمال کرنے والے اپنے صارفین کو دیگر سامان کے ساتھ تازہ پھل اور سبزیاں گھر کی دہلیز پر فراہم کی جاسکیں۔اس سرمایہ کاری کے سلسلے میں حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق سامان کی وصولی کا مقام متعارف کرایا جاتا ہے اور آن لائن آرڈر کے طریقوں کی سختی سے پاسداری کی جاتی ہے، جس کی بدولت صارفین کو کھانے کی تازہ اشیاء کی بحفاظت فراہمی ممکن ہوتی ہے۔ اس اقدام کی بدولت کرونا کے باعث موجودہ حالات میں صارفین کی صحت محفوظ رہے گی، ان کا بہتر انداز سے خیال رکھا جاسکے گا، جبکہ مزید صارفین بھی صحت بخش اشیاء سے باآسانی رسائی حاصل کرسکیں گے۔ صارفین گھر بیٹھے بحفاظت اور باسہولت انداز سے نہ صرف خریداری کرسکتے ہیں بلکہ کارفور کی تازہ اشیاء اور بھرپور صفائی ستھرائی پر مبنی خدمات پر اعتماد کرسکتے ہیں۔ کارفور کے صارفین آٹھ ہزار سے زائد اشیاء کی وسیع رینج سے رسائی اور خریداری کے لئے موبائل ایپلی کیشن استعمال کرسکتے ہیں۔ یہ ایپلی کیشن زیادہ تیزرفتار اور ریٹیل کے زیادہ موثر استعمال کی سہولت پیش کرتی ہے، جس میں بین الاقوامی معیار کے مطابق اسی روز صارفین کو آرڈر فراہم کیا جاتا ہے۔ یہ سہولت اس وقت لاہور کے تمام علاقوں میں میسر ہے اور بعد ازاں پاکستان بھر کے تمام شہروں میں اسے وسعت دی جائے گی۔ 

ماجد الفطیم ریٹیل کے فعال ادارہ کارفور پاکستان کے کنٹری منیجر جین مارک ڈومونٹ نے کہا، "اپ گریڈ شدہ لاجسٹکس سسٹم میں اپنی سرمایہ کاری کے ذریعے ہم آن لائن مصنوعات فراہم کرنے کی سہولت میں کھانے پینے کی تازہ اشیاء کی شمولیت کے ساتھ وسعت لائے ہیں۔ صارفین چند آسان مراحل میں انتہائی تازہ ترین پھلوں اور سبزیوں کا انتخاب کرسکیں گے  جس کی بدولت صارفین کی زندگی مزید سادہ، مزید باسہولت ہوگی اور وہ زیادہ صحت مند رہیں گے۔ "

انہوں نے کہا، "گھر پر سامان کی فراہمی کی درخواست پر عمل کیلئے ہم خصوصی درجہ حرارت والی گاڑیاں استعمال کرتے ہیں تاکہ محفوظ ترین، انتہائی تازہ اور اعلیٰ ترین معیار کے ساتھ مصنوعات کے آرڈرز کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ ہم اپنی مصنوعات کو حفاظتی اصولوں سے مطابقت رکھنے والے معتبر سپلائیرز سے فراہمی کو یقینی بناتے ہیں تاکہ اپنے صارفین کو نامناسب فارمنگ کے اثرات سے محفوظ رکھ سکیں۔ "

مزید :

کامرس -