لاہور میں تنخواہ دار طبقے کے لئے 35 ہزار اپارٹمنٹس بنانے کا فیصلہ

  لاہور میں تنخواہ دار طبقے کے لئے 35 ہزار اپارٹمنٹس بنانے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی)تنخواہ دار طبقے کیلئے لاہور میں 35 ہزار اپارٹمنٹس نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کے تحت تعمیر ہوں گے، منصوبے کو حتمی شکل دینے کیلئے وزیراعلی کو آئندہ ہفتے بریفنگ دی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹ منصوبے کا پی سی ون تیار ہوگیا،ایک کھرب 92ارب کے پی سی ون کی منظوری گورننگ باڈی سے لی جائے گی۔ایل ڈی اے سٹی کا پی سی ون ایشین کنسلٹنگ فرم کی مشاورت سے تیار کیا گیا۔ پی سی ون کی منظوری کے بعد فلیٹوں کی حتمی لاگت طے کی جائے گی۔
 اپارٹمنٹس

مزید :

صفحہ اول -