الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹ  سے اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلیں 

  الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹ  سے اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ارکان پارلیمنٹ سے اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلی گئیں۔الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹ سے 2019 اور 2020 کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے ارکان کی جانب سے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 دسمبر مقرر کی ہے۔مقررہ تاریخ تک اثاثوں کی تفصلات جمع نہ کروانے پر رکنیت معطل کر دی جائے گی۔
 الیکشن کمیشن 

مزید :

صفحہ اول -