کوئی غلط کا م کیا نہ کسی کو کرنے دینگے، عوام خدمت کا سفر جاری رکھیں گے: عثمان بزدار

کوئی غلط کا م کیا نہ کسی کو کرنے دینگے، عوام خدمت کا سفر جاری رکھیں گے: عثمان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ تنقید کی پرواہ کئے بغیر عوامی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے،عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی،موجودہ حکومت پاکستان کی شفاف ترین حکومت ہے، کبھی غلط کام کیا نہ کسی کو کرنے دیں گے، الزامات کی منفی سیاست کرنے والوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا، واویلا مچانے والوں کا کوئی مستقبل نہیں اوریہ عناصر ہمیشہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے مخالف رہے ہیں۔اپنے ایک بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ22 کروڑ عوام ایسے عناصر کے دوغلے چہرے پہچان چکے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے خدمت خلق کا جو موقع ہمیں عطا کیا ہے، اسے عبادت سمجھ کر نبھارہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک درست سمت کی جانب رواں دواں ہے۔حکومت کی انسداد کورونا کی پالیسی کامیاب رہی ہے اور سٹیک ہولڈرز کی مشاور ت کے بعد سمارٹ لاک ڈاؤن کو ختم کیا ہے تا ہم شہریوں کو احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے۔ ماسک پہننے کی پابندی اور سماجی فاصلے بدستوربرقرار رکھنے سے صورتحال مزید بہتر ہو گی۔ پاکستان نے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لئے بروقت فیصلے کر کے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے اور اس کا کریڈٹ وزیر اعظم عمران خان اور ان کی ویڑنری حکمت عملی کو جاتا ہے۔اپوزیشن صرف پوائنٹ سکورنگ میں لگی رہی اور اپوزیشن رہنماؤں کی کورونا پر منفی سیاست بری طرح ناکام رہی۔
عثمان بزدار 

مزید :

صفحہ اول -