میجرطفیل محمد شہید کی قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے، وزیراعلیٰ پنجاب 

میجرطفیل محمد شہید کی قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے، وزیراعلیٰ پنجاب 

  

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے میجرطفیل محمد شہید نشان حیدر کے یوم شہادت کے موقع پر اپنے پیغام کہا کہ میجرطفیل محمد شہید نے پاکستان کے پرچم کو سر بلند رکھنے کے لئے جان کا نذرانہ پیش کیا۔ میجرطفیل محمد شہیدنے اپنی بہادری اور شجاعت سے دشمن کو بے پناہ نقصان پہنچایااور بہادری اور جراء ت کی اعلیٰ مثال قائم کی۔مادر وطن کے دفاع کیلئے میجرطفیل محمد شہید کی قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کی حفاظت کیلئے اپنی قیمتی جانیں نچھاور کرنے والے پوری قوم کے ہیرو ہیں اورشہداء کی عظیم قربانیوں پر پاکستانی قوم کو ناز ہے۔

 وزیراعلیٰ 

مزید :

صفحہ اول -