ایم ایل ون اقتصادی ترقی کا منصوبہ: شیخ رشید، پاکستان میں سفری انقلاب برپا کریگا: یاؤجنگ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ ایم ایل ون ریلوے منصوبے سے پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہونگے۔اسلام آباد میں چینی سفیر یاؤ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا یہ منصوبہ پاکستان میں ریلو ے کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی جانب پہلا قدم ہے، اس سے ملک میں اقتصادی ترقی بھی آئیگی۔وفاقی وزیر نے کہا کراچی اور پشاور کے درمیان 6 ارب 80 کروڑ ڈالر کی لاگت سے 1ہزار 872 کلومیٹر طویل نیا ریلوے ٹریک بچھایا جائیگا۔ منصوبے سے ڈیڑھ لاکھ افراد کو بالواسطہ یا بلا واسطہ روزگار میسر آئیگا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چینی سفیر کا کہنا تھا ایم ایل ون پاکستانی عوام کیلئے ایک بڑا منصوبہ ہے جو ملک میں سفری سہولتوں کے حوالے سے انقلاب برپا کرے گا۔ انہوں نے کورونا وائرس پرجلد قابو پانے پر حکومت پاکستان کی تعریف کی۔
شیخ رشید