شفیق آباد، باپ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار 5سالہ بچہ ڈور پھرنے سے جاں بحق 

      شفیق آباد، باپ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار 5سالہ بچہ ڈور پھرنے سے جاں ...

  

 لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) شفیق آ با د کے علا قہ میں اپنے والد کے ہمراہ موٹر سائیکل پر بیٹھا 5سا لہ معصوم بچہ کٹی پتنگ کی ڈور گردن پر پھرنے سے جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق شفیق آ با د کے علا قہ میں آ صف نامہ شہری مو ٹر سا ئیکل پر اپنے پانچ سالہ بچے کو آگے بٹھا کر کام کے سلسلہ میں کہیں جا رہا تھا کہ اس دوران کٹی پتنگ کی ڈور 5سا لہ اصغر  کے گلے کو چیرتی ہوئی گزر گئی  جس سے وہ لہو لہان ہو گیا۔بچے کو انتہائی نازک حالت میں طبی امد اد کیلئے ہسپتا ل لایا گیا جہا ں وہ خون کے زیادہ بہہ جانے کے باعث طبی امداد ملنے سے قبل ہی دم توڑ گیا۔واقعے کی اطلاع گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا۔والد ہ اپنے لخت جگر کی لاش کو دیکھ کر غش کھا کر گر پڑی جبکہ والدپر صدمے سے سکتا طاری ہو گیا۔بچے کی ناگہانی موت پر پورا علاقہ سوگوار ہو گیا۔ ا ہل علاقہ نے بچے کی موت پر تھانہ شفیق آباد کا گھیراؤ کر لیا اور نعرے بازی کی۔مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ اس خونی کھیل میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے۔سی سی پی او لا ہو ر ذوالفقا ر حمید نے بچے کی ہلا کت کا نو ٹس لیتے ہو ئے ایس ایچ او شفیق آباد انسپکٹر عتیق ڈوگر کو معطل کر دیاہے۔واضح رہے رواں سال کے دوران ڈور پھرنے سے ہلاکت کا یہ آٹھواں واقعہ ہے۔

ڈور ہلاکت

مزید :

صفحہ اول -