اخباری صنعت کیلئے ریلیف پیکج، بقایا جات جلد ادا کرینگے 

    اخباری صنعت کیلئے ریلیف پیکج، بقایا جات جلد ادا کرینگے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اخبارات اور میڈیا کو جاری اشتہارات کی مقدار میں اضافہ، اے بی سی تصدیق کے عمل کو معطل کرکے اخباری صنعت کیلئے ریلیف پیکیج، علاقائی پریس اور علاقائی زبان کی اشاعت کو فروغ دینے، ایف بی آر کے ذریعہ ود ہولڈنگ ٹیکس کی واپسی کی فوری ادائیگی اور سرکاری اشتہاری نرخوں میں اضافے سمیت اے پی این کے مطالبات پرفوری عملدرآمد کو یقینی بنائے گئی۔ اے پی این ایس کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس زوم پر ہوا جس میں وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز، سیکریٹری اطلاعات اکبر حسین درانی اورپی آئی اوشاہرہ شاہد نے خصوصی شرکت کی۔ سکریٹری جنرل اے پی این ایس سرمد علی نے نشاندہی کی کہ وزیر اعظم نے بار بار متعلقہ وزارتوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایک ارب ایک کروڑ 48 لاکھ روپے کے بقایاجات کو ادا کریں لیکن اس میں ابھی تک کوئی خاص عملدرآمد نہیں ہوا۔ وفاقی حکومت کے جاری کردہ اشتہارات کی مقدار میں 50 فیصد سے زیادہ کمی واقع ہوئی ہے جبکہ وبائی صورتحال میں میڈیا کو مالی بحران میں حکومت سے تعاون کی توقع ہے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ اشتہارات کی مقدار کو اگر بڑھایا نہیں جاسکتا تو 2018 کی سطح تک بحال کیا جائے تاکہ اخباری صنعت موجودہ حالات میں بھی زندہ رہ سکیں اورآٹھویں ویج بورڈ کے ذریعہ تنخواہوں میں اضافے کو لاگو کرنے کے لئے اخبارات کی گنجائش کو بڑھایا جاسکے۔اس موقع پر وفاقی وزیر شبلی فرازنے اعلان کیا کہ وفاقی حکومت پرنٹ میڈیا کی اہمیت کو تسلیم کرتی ہے اور وہ اخباری صنعت کی طرف سے درپیش مسائل کو حل کرنے کے خواہاں ہے۔ وزارت نے علاقائی مطبوعات کو جاری کردہ اشتہارات کی ایک پالیسی تیار کی ہے جو اے پی این ایس کے ساتھ شیئر کی جائے گی۔ اخباری صنعت ریلیف پیکج کی مستحق ہے جیسا کہ دوسرے شعبوں کو دیا گیا ہے، جس کے لئے وزیر اعظم سے بات کی جائیگی۔ 
 شبلی فراز

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)  وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز   نے کہا ہے کہ ؤ سیاحت اور کاروبار کے مختلف شعبوں کا کھلنا پاکستان کے لیے خوشی کی خبر ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹر شبلی فراز نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی سمارٹ لاک ڈاؤن کے ذریعے صحت اور معیشت دونوں کو ساتھ لیکر چلنے کی حکمت عملی کو وقت نے درست ثابت کیا ہے،کورونا کے خلاف جنگ میں ہمارے اقدامات کی دنیا معترف ہو چکی ہے سیاحت اور کاروبار کے مختلف شعبوں کا کھلنا پاکستان کے لیے خوشی کی خبر ہے۔
 شبلی فراز

مزید :

صفحہ اول -