وفاقی حکومت نے پنجاب کو 50کروڑ ڈالر بیرونی قرضہ لینے کی اجازت دیدی 

    وفاقی حکومت نے پنجاب کو 50کروڑ ڈالر بیرونی قرضہ لینے کی اجازت دیدی 

  

 اسلام آباد، لاہور(آن لائن) ملک پر بڑھتے ہوئے بیرونی قرضوں کے دبا کے باوجود حکومت پنجاب نے مختلف منصوبوں کے لیے 50 کروڑ ڈالر کے تین بیرونی قرضے حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے حا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کی صوبایئی حکومت نے تین منصوبوں کی تفصیلی دستاویز وفاقی حکومت کے ادارے سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی کے سامنے پیش کیا تھا۔ کوئی بھی صوبائی حکومت اگر بیرونی قرضہ حاصل کرنا چاہتی ہے تو اس کے  لئے وفاق سے منظوری لینا ضروری ہوتا ہے۔ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر جہانزیب خان کی زیر صدارت ہونے والے سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس نے ان تینوں منصوبوں کی منظوری دی۔ان میں نیا پاکستان ہا ؤسنگ اتھارٹی کی معاونت کے لیے 25 کروڑ ڈالر جس میں 20 کروڑ ڈالر کا عالمی بین کا قرض شامل ہے، اس کے علاوہ پنجاب کے دیہی علاقوں کو صاف پانی کی فراہمی اور نکاسی کے منصوبے کے لیے 25 کروڑ ڈالر جس میں عالمی بینک کا 20 کروڑ کا قرض شامل ہے اور لاہور میں گندے پانی کو قابل استعمال بنانے کے پلانٹ کا منصوبہ بھی شامل ہے جس کے لیے مزید 10 کروڑ ڈالر کا قرض لیا جائے گا۔

بیرونی قرضہ

مزید :

صفحہ اول -