وائٹ کالر کرائمز کی موثر تفتیش کیلئے قومی احتساب بیورو کا سپیشل سیل قائم کرنے کا فیصلہ 

وائٹ کالر کرائمز کی موثر تفتیش کیلئے قومی احتساب بیورو کا سپیشل سیل قائم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) قومی احتساب بیورو (نیب) نے وائٹ کالر کرائمز کی موثر تفتیش کے لیے سپیشل سیل قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی ہدایت پر قومی احتساب بیورو میں وائٹ کالر کرائمز کی موثر تفتیش کے لیے سپیشل سیل کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق نیب کے سپیشل سیل میں تجربہ کار تفتیشی افسران، بینکار، چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس اور انکم ٹیکس کے افسران شامل ہوں گے۔ سپیشل سیل وائٹ کالر کرائم کی تفتیش میں نیب افسران کی معاونت کرے گا۔نیب کا سپیشل سیل معاونت کے لئے سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)، سٹیٹ بینک اور متعلقہ اداروں سے قانون کے مطابق رہنمائی کا مجاز ہوگا۔
سپیشل سیل

مزید :

صفحہ اول -