فیس بک نے صدر ٹرمپ کے انتخابی اشتہاروں پر پابندی لگا دی

فیس بک نے صدر ٹرمپ کے انتخابی اشتہاروں پر پابندی لگا دی

  

واشنگٹن (اظہر زمان، بیورو چیف) فیس بک نے امریکی صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم چلانے والی سپر پبلک افیئر کمیٹی کی طرف سے جاری تمام اشتہارات پر پابندی عائد کردی ہے۔ ”سی این این“ ٹیلی ویژن کی تازہ نشریات میں بتایا گیا ہے کہ فیس بک کی انتظامیہ نے اس پابندی کی مدت واضح نہیں کی۔ فیس بک کے ترجمان اینڈی سٹون نے چینل کو بتایا کہ یہ کمیٹی تیسرے اداروں کی طرف سے جو مواد پیش کرتی ہے وہ بدستور جھوٹا ثابت ہوتا رہا ہے اس لئے بالآخر اس کمیٹی پر باقاعدہ پابندی لگا دی گئی ہے اور وہ کچھ مدت کیلئے ہمارے پلیٹ فارم سے اشتہار جاری نہیں کرسکے گی  تاہم ترجمان نے عمومی وجہ بتاتے ہوئے کوئی خاص معاملہ بتانے سے گریز کیا جس کی بناء پر یہ پابندی لگائی گئی ہے۔ فیس بک انتظامیہ کا موقف یہ ہے کہ سیاسی امیدواروں سمیت تمام سیاست دانوں کو اپنے اشتہاروں میں جھوٹ بولنے کی اجازت ہے لیکن ان کے حامی ادارے ایسا نہیں کرسکتے۔ ان کے پیش کردہ حقائق کی چھان پھٹک کی جاتی ہے اور غلط ثابت ہونے پر ان کے خلاف پابندی لگ سکتی ہے۔

فیس بک 

مزید :

صفحہ اول -