ماں بچے کی صحت سے متعلق مضامین کو تعلیمی نصاب میں شامل کیا جائے: صدرعارف علوی 

      ماں بچے کی صحت سے متعلق مضامین کو تعلیمی نصاب میں شامل کیا جائے: صدرعارف ...

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ تمام وفاقی اور صوبائی حکومتیں ٹاسک فورس کے فیصلوں کو فاسٹ ٹریک کی بنیاد پر نافذ کریں تاکہ بڑھتی آبادی کو روکا جا سکے  وزیراعظم سے بڑھتی آبادی کی روک تھام کیلئے فنڈز بڑھانے کا کہوں گا  ماں اور بچوں کی صحت کی دیکھ بھال کے متعلق مضامین کو تعلیمی نصاب میں شامل کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار  فیڈرل ٹاسک فورس برائے آبادی کے تیسرے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ملک میں آبادی میں اضافہ کو روکنے کی حکمت عملی کیلئے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا بریفنگ میں بتایا گیا کہ کم بچوں کی پیدائش پر والدین کو مالی فائدہ دینے کی تجویز زیرغور ہے آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت تمام صوبائی حکومتوں نے اجلاس کو خاندانی منصوبہ بندی کے بارے میں اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبے بڑھتی آبادی کی روک تھام کے لئے سنجید گی سے اقدامات کر رہے ہیں اجلاس میں لوگوں کو تیزی سے بڑھتی آبادی کے اثرات کے بارے میں آگاہ کرنے کے لئے میڈیا اور علما کرام کا تعاون حاصل کرنے پر اتفاق کیا گیا  بریفنگ میں بتایا گیا کہ عوامی آگاہی پیدا کرنے کے لئے پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعہ خاندانی منصوبہ بندی اور تولیدی صحت سے متعلق قومی مہم چلائی جائے گی بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی اور اسلامی نظریاتی کونسل ایک ماہ میں علما کرام کے آبادی میں اضافہ کی روک تھام کے سلسلہ میں علماء کرام کا تعاون حاصل کرنے کیلئے اجلاس بلائے گی جبکہ آبادی کو کنٹرول کرنے میں کامیاب ماڈلز کا مطالعہ بھی کیا جائے گا۔ اجلاس میں خاندانی منصوبہ بندی سے متعلق پروگراموں کیلئے فنڈز بڑھانے کی بھی سفارش کی گئی اجلاس میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی پیر نور الحق قادری، وزیر تجارت، ٹیکسٹائل اور سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد، چیئرپرسن/بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) ڈاکٹر ثانیہ نشتر، نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اور کوآرڈینیشن کے لئے ایس اے پی ایم ڈاکٹر فیصل سلطان، وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ، وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان، نگران سی ایم جی بی میر افضل، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل پروفیسر ڈاکٹر قبلہ ایاز، چیف سیکرٹری سندھ ممتاز علی شاہ، چیف سیکرٹری کے پی ڈاکٹر کاظم نیاز، چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن (ر) فاضل اصغر، کنٹری ڈائریکٹر پاپولیشن کونسل اسلام آباد ڈاکٹر زیبا ستار، نمائندہ یو این پاپولیشن فنڈ لینا موسہ نے شرکت کی۔

صدر عارف علوی 

مزید :

صفحہ اول -