مودی کے ظلم و ستم کو سفارتی سطح پر دنیا کے سامنے بے نقاب کرنا ہو گا: شہباز شریف 

  مودی کے ظلم و ستم کو سفارتی سطح پر دنیا کے سامنے بے نقاب کرنا ہو گا: شہباز ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفر آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) شہباز شریف نے کہا ہے کہ دشمن پاکستان کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، پاکستان کا ایٹمی طاقت ہونا خطے میں امن کی گارنٹی ہے، سفارتی سطح پر مودی کے ظلم و ستم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنا ہوگا۔قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ذوالفقار بھٹو نے نیو کلیئر پروگرام کی بنیاد رکھی، نواز شریف نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا، نواز شریف نے 5 ارب ڈالر کی پیشکش کو ٹھکرایا، نیوکلیئر دھماکوں کا کریڈٹ پوری قوم، افواج پاکستان کو جاتا ہے۔شہباز شریف کا کہنا تھا بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو 72 سال سے لاک ڈاؤن میں رکھا ہے، مودی گجرات کے مسلمانوں کا قاتل ہے، مودی معصوم کشمیریوں کا قاتل ہے، 5 اگست کا واقعہ خطے میں عظیم سانحہ ہے، مودی نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کر کے دکھا دیا وہ مسلمان دشمن ہے۔
شہباز شریف
 

 مظفرآباد(این این آئی)صدر پاکستان مسلم لیگ ن و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف نے آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطا ب سے قبل آل پارٹیز حریت کانفرنس آزادکشمیر شاخ کے عہدیداران سے سابق وزیر اعظم پاکستان وپیپلز پارٹی کے سینئر رہنما راجہ پرویز اشرف اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما مولانا اسدالرحمان کے ہمراہ ملاقات کی اور ان سے مقبوضہ کشمیر میں 5اگست کے اقدامات کے بعد تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ محمد شہباز شریف نے پاکستان کی عوام کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی امداد جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر صدرریاست سردار مسعود خان، وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدرخان، سپیکر شاہ غلام قادر،سینئر وزیر چوہدری طارق فارق، وزیر اطلاعات، سیاحت و سپورٹس راجہ مشتاق احمد منہاس، وزیر شہری دفاع احمد رضا قادری ودیگر بھی موجود تھے۔ 
شہبار شریف

مزید :

صفحہ اول -